کیا ہندوستان میں مسلمانوں کا خاتمہ ہے؟
*صدائے دل ندائے وقت* * کیا ہندوستان میں مسلمانوں کا خاتمہ ہے؟ * *ہندوستان کو سونے کی چڑیا بنانے اور اس کی گود لعل وگہر سے اٹ دینے میں؛ مسلمانوں ہی کی زندہ دلی اور ان ہی کا جوش ایمانی اور قوت حکمرانی کی مرہون منت رہی ہے،یہاں پر تجارتی تنوع ،تہذیبی و ثقافتی نیرنگی اور باہمی اتحاد وانصرام بھی مسلمانوں ہی کے وجود کے طفیل میں ہے،بقیہ قومیں اگرچہ ؛کہ انہوں نے ملک عزیز کو ترقی دی،ایک نئی راہ دی اور اس کے اندر جدیدیت کی جدید ترین طرح ڈالی؛ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ انہوں نے اس سے کہیں زیادہ اس کی پیشانی گرد آلود کی، اسے غلامی کے طوق وسلاسل میں قید کردیا،اور اندرونی طور پر اسے ایک جسم بے جان کر کے رکھ دیا؛اگرچہ کہ بہی خواہ افراد نے کبھی بھی مسلمانوں کی احسان فراموشی نہ کی،ہمیشہ ایڑی سے ایڑی اور شانہ بشانہ کھڑے رہے،اور خارجی وداخلی مفسد عناصر سے نبر آزما ہوتے رہے،شاید ہی تاریخ کا کوئی ایسا باب ہو جہاں گزشتہ صدیوں میں ہندوستان کے اندر ہندو مسلم تفرقہ وانتشار برپا ہوئی ہو؛ اور اس میں ایک دوسرے کو گاجر مولی کی طرح کاٹا گیا ہو۔* یہی وہ طاقت اور...