قندوز : *حفاظ کرام کا کربلا* *ان حالات میں کیا کریں؟؟ اک نسخہ کیمیا!!!*

#قندوز : *حفاظ کرام کا کربلا*
*ان حالات میں کیا کریں؟؟ اک نسخہ کیمیا!!!*

ان حالات میں وہ کریں جو میرے استاد محترم مفتی اعظم پاکستان جناب مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا  ہے. وہ کہتے ہیں :''موجودہ حالات میں ہر مسلمان کا دل خون کے آنسو رو رہا ھے اور ہر محب وطن و صاحب ایمان پریشان ہے۔۔ ہر طرف بے چینی و بے قراری ہے۔۔
حالات جیسے بھی ہوں مسلمانوں کی شان یہ ہے کے وہ ہر حال میں اللہ تعالی کی طرف متوجہ رہے اور احکام الٰہی کی خلاف ورزی کرکے عذاب الٰہی کی دعوت نہ دے بلکے ہر حال میں اللہ تعالی اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے۔مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔۔
*چناچہ مشکل حالات میں پوری امت کو چاہیے کے صدق دل سے اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور ان دعاوں کو کثرت سے پڑھیں..*
1⃣ حَسبُنَا اللہُ وَنِعمَ الوَکِیل(روزانہ 100 بار)
2⃣ لااِلَہَ اِلاَّ اَنتَ سُبحٰنَکَ اِنّی کُنتُ مِنَ الظَّلِمِین( روزانہ 100 بار)
3⃣ أَللھُمَّ لا  مَلجَأَ وَلاَ مَنجَأَ مِنکَ اِلَّا اِلَیک( روزانہ 100 بار)
4⃣ یَا سَلامُ(روزانہ 500 بار)
5⃣ أَللھُمَّ اِنا نَعوذُبِکَ مِنَ الفِتَنِ مَا ظَہَرَ مِنہا ومَا بَطَنَ۔ (روزانہ 100 بار)
6⃣ أَللھُمَّ اِنَّا نَعُوذُ بِکَ مِنَ الحَورِ بَعدَالکَور ( روزانہ 100 بار)
7⃣ أَللھُمَّ اِنَّا نَجعَلُکَ فِی نُحُورِھِم وَ نَعُوذُبِکَ مِن شُرُورِھِم( روزانہ 100 بار)
8⃣ أَللھُمَّ استُر عَوراتِی وَاٰمِن رَواٰتِی (روزانہ 100 بار)
9⃣سورہ الشمس(30 واں پارہ میں) (کثرت سے پڑ ھیں..
*اس کے علاوہ اوقات میں بھی ان دعاوں میں سے کوئ نہ کوئ دعا چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھے کسی خاص تعداد کے بغیر پڑھتے رہیں..!!!*
نیز ......
امریکہ کی دشمنی حفاظ کرام اور اہل مدارس سے ہے آپ امریکہ دشمنی میں اپنے بچوں کو حافظ بنائیں اور مدارس کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں۔
امریکہ پگڑی اور داڑھی سے خوفزدہ ہے آپ اسلامی حلیہ٬ لباس اورتہذیب اپنائیں اور اہل مغرب کی تہذیب کو لات ماریں.
تمہارے علماء کرام اورطلبۂ علوم دین امریکہ کے نشانے پر ہیں تمہیں انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے. 
*یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔۔*

Comments

Popular posts from this blog

الوداعی ترانہ

دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن