تونس پارلیمنٹ اور ایک مرد مجاہد کی داستان
از محمد عمران فراهي ندوي ازهري.
تونس پارلیمنٹ اور ایک مرد مجاہد کی داستان
ملک"تونس"کی پارلیمنٹ نے ایک قرار داد پاس کی کہ (اللہ اور اسکے دین کو گالی دینے کی آزادی )یعنی۔ اگر کوئی اللہ اور اسکے دین کو گالی دیتا ہے تو وہ سزا کا مستحق نہیں ھوگا شخصی آزادی کے حق کے اس قانون کے تحت۔
پورے پارلیمنٹ میں صرف نائب ابراہیم القصاص نے اس پر ایکشن لیا اور سینہ تان کر بولےکہ:
میں اللہ کے لئے تم کو گواہ بناتا ہوں کہ میں کوئی دیندار اور متقی آدمی نہیں ہوں لیکن اس قانون کی سخت مخالفت کرتا ہوں، اور خدا کی قسم ؛یہ (اس اللہ اور اسکے دین کو گالی دینے کی آزادی ) کا قانون پاس نہیں ہوسکتا سوائے اسکے کہ میری لا ش پر سے گزرنا ہوگا، لیکن ہائے افسوس ؛ تونس کی پوری پارلیمنٹ کا کوئی فرد واحد اسکے ساتھ نہ کھڑا ہوا، ویڈیو دیکھئے کس طرح شیر کی طرح دھاڑ رہا ہے اللہ اسکی حفاظت فرمائے آمین۔
فضل الہی اور ایک شیر دل صفت انسان کی وجہ سے یہ قانون پاس نہ ہو سکا، اللہ سے دعا ہے کہ اس مرد مجاہد کو آخری میں اچہا بدل دے ۔اس کے لئے کسی کا عالم فاضل ہونا ضروری نہیں بلکہ دین کی فکر،آخرت کا خوف ہو تو بڑے کارنامے انجام دے سکتا ہے۔
دین کی مدد،باطل سے زورآزمائی کی ھمت ہونی چاہئے بس پھر اللہ مدد کرتا ہے اور زور باطل خود پاش پاش ہو جاتا ہے۔
Comments
Post a Comment