فوجیوں_کی_ہلاکت اور ملی نیتاؤں کی بوکھلاہٹ! ہم مہلوکین کے ورثاء کے ساتھ ہیں
#فوجیوں_کی_ہلاکت اور ملی نیتاؤں کی بوکھلاہٹ!
ہم مہلوکین کے ورثاء کے ساتھ ہیں:
کشمیر پلوامہ میں فوج کی ہلاکت کو لےکر ملک بھر میں نفرت اور خوف کا ماحول بھڑکایا جارہاہے
اب غالب امکان ہیکہ ۱۹ کے سياسي بازار کو متعفن رکھنے اور آگ و خون پر سیاست کے لیے یہ مدعا کافی سے زیادہ ثابت ہوگا، حکومت ہند اپنی ناکامیوں کے تئیں کٹہرے میں آچکی تھی اور عین الیکشن سے قبل یہ فوج کا سانحہ مودی سرکار کے لیے نعمت سے کم نہیں ہے!
ہمارے سیکولر، جمّن مولوی نما احمقوں نے پھر سے اسے مسلم قوم کا پرسنل ایشو بنانے کا تہیہ کرلیاہے اور ملک بھر میں اس واقعے پر سب سے زیادہ بڑھ بڑھ کر اور دوڑ دوڑ کر یہ لوگ فوج کی ہلاکت پر ماتم کررہے ہیں ، ایک انجانے خوف میں مبتلا ان سیکولر ملاؤں کی زبانیں آج چیخ پڑی ہیں جو ماب لنچنگ، نوجوانوں کی گرفتاریوں، مسجداقصٰی کے مجاہدین پر شب خون، وادی میں مسلم خواتین کی فوج کے ذریعے عصمت دری اور پیلٹ گن کے ذریعے معصوم بچوں کی آنکھیں پھوڑنے پر آج تک چپ تھے !
یقیناﹰ اظہار افسوس ہونا چاہیے، انسانیت کے ناطے اظہار یکجہتی بھی ضروری اور فطری ہے
لیکن پوری قوم کو پھر سے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا کیا مطلب ہے؟
مسلمانوں کی طرف سے آج کسی محترم رضاخانی " معین میاں صاحب " نے ممبئی کے مسلم علاقوں میں بند کا اعلان کردیاہے، ارے بھئی یہ کیسے احمقانہ اور بزدلانہ فلسفے ہیں؟
سب سے پہلے تو یہ کہ، اس کی ضرورت ہی نہیں تھی، فوج کے ساتھ یہ واقعہ سرکاری ناکامی کا بین ثبوت ہے، اس پر آگے کیا کرنا ہے سرکاری لوگ جانیں!
اور اگر آپ ایسا کچھ کرنا بھی چاہتے تھے تو صرف ممبئی کے مسلمان علاقوں میں بند منانے کا اعلان کیوں کیا؟ یہ تو سیدھے سیدھے مسلم قوم کو " بوکھلاہٹ " اور " احساس جرم " میں مبتلاء کرنے کی کوشش ہے، اس سے انہیں سیکولرزم کی گھٹیا وطنیت کا ایوارڈ تو مل جائےگا لیکن مسلمانوں کو کیا حاصل ہوگا؟
پلوامہ سانحہ ہمارے لیے تکلیف دہ ہے، اور ہم اس پر مہلوکین کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے غم کی پرسش کرتےہیں، ان کے لیے صبروہمت کے خواہاں ہیں, *اور ابھی تو اس واقعے کی پرتیں اور تفتیشی فائلیں کھلنا بھی باقی ہیں*
لیکن کسی بھی مسلم ملی یا سیاسی مولوی و نیتا کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس واقعے میں مسلمانوں کو اسطرح گھسیٹ گھسیٹ کر ماتم کریں کہ مسلمان فریق نظر آنے لگیں، مسلمانوں کو بیک فٹ پر جانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے، وہ اپنے معمولات پر رہیں کوئی بھی ایسی حرکت نا کریں کہ آپ صفائی دے رہےہیں، سیکولرزم کی پوجا نے آج تک آپکو سوائے لاشوں اور فسادات کے کچھ بھی نہیں دیا! _
*#سمیع_اللّٰہ_خان*
جنرل سيکريٹري: کاروانِ امن و انصاف
Comments
Post a Comment