آریہ سماجی پنڈت ایکسپوزڈ
سرجیکل اسٹرائک 40
آریہ سماجی پنڈت ایکسپوزڈ
یاسر ندیم الواجدی
چند روز پہلے جب ہم نے ایک فیس بک لائیو سوال وجواب کی نشست میں یہ دعوی کیا کہ بعض ہندو مذہبی کتابوں کے مطابق سیتا کی عمر شادی کے وقت 6 سال تھی، وہ ہندو سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جو اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف زہر افشانی کرنا اپنا مذہبی فریضہ سمجھ رہے تھے یکایک دفاعی پوزیشن میں آگئے۔ وہ ویڈیو لاکھوں بار دیکھی گئی۔ ہماری نیت کسی بھی مذہبی شخصیت پر تنقید کرنا نہیں تھی بلکہ تصویر کا یہ رخ دکھاکر ان کا دفاع مقصود تھا۔
تبھی سے بہت سے لوگ کھلے عام یا پھر میسج کرکے مجھے مناظرے کا چیلنج کرنے لگے۔ میں مذہبی معاملات میں مناظرے کے خلاف ہوں، اس لیے میں نے کسی کو بھی جواب نہ دینا مناسب سمجھا۔ لیکن پنڈت انل آریہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ باقاعدہ ایک مہم چلائی تاکہ ہم اس کے چیلنج کو قبول کرلیں۔ افسوس کہ میرے ہندی فیس بک پیج کے ایڈمن نے جذبات میں آکر اس چیلنج کو قبول کرلیا۔
سرجیکل اسٹرائک کا پلیٹ فارم اپنے ممتاز مہمانوں کی وجہ سے الحمد للہ ایک باوقار حیثیت رکھتا ہے، لیکن اس مرتبہ ہمیں اس کی حیثیت کو صرف نظر کرتے ہوے پنڈت آریہ کو بلانا پڑا، جو کہ اپنے روحانی جدامجد پنڈت دیانند سرسوتی کی طرح ہی ایک سڑک چھاپ مناظر ثابت ہوے۔ اس پروگرام کی ریکارڈنگ ہوچکی ہے اور آج رات نو بجے اس کو لائیو کردیا جائے گا۔ دو گھنٹے کے اس پروگرام میں(جوکہ پنڈت کی اوت پٹانگ گفتگو کی وجہ سے طوالت کا شکار ہوگیا) آپ دیکھیں گے کہ اپنی تاریخ دوہراتے ہوے وہ کسی بھی سوال کا جواب نہیں دے پایا اور الحمد للہ قرآن کے خلاف اپنے اس اعتراض کو کہ قرآن میں ہر کافر کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ثابت نہیں کرپایا۔ وہ اپنے کائنات کے قدیم ہونے کے اپنے نظریے کو بھی سائنس دانوں کی مستقبل میں ہونے والی ممکنہ ریسرچ سے ثابت کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ وہ یقینا اپنے فالوورز کے ساتھ آج لائیو شو دیکھنے کے لیے موجود ہوگا۔ اہل اسلام کی اس وقت موجودگی اور کمنٹس کے ذریعے اسلام کا دفاع وقت کی ضرورت ہوگی۔
وقت رات نو بجے
لنک:

Comments
Post a Comment