بھارت میں ہندوراشٹر کی علمبردار سخت گیر

بھارت میں ہندوراشٹر کی علمبردار سخت گیر،
انتہاءپسند تنظیم آر ۔ایس ۔ایس، ایک ایسے رام راجیہ کی تعمیر کے لیے زہرناک جدوجہد کررہی ہے، جہاں پھر سے پجاری طبقے کا غلبہ ہوگا اور منوسمرتی کا بدترین ظالمانہ سامراج ہوگا، البتہ اس غلامانہ سوراج کے نئے شودروں میں مسلمان بھی ہوں گے، آر ۔ ایس ۔ایس کا نیم فوجی دستہ بھی اسی لیے ہے ۔ ان سب سے قطع نظر بھارت میں آر ۔ ایس ۔ ایس، کی زمینی جدوجہد بے نظیر ہے، اپنے مشن کے تیئں ان کی قربانیاں اور ان کی مستقل مزاجی کا اعتراف نا کرنا تاریخی سچائی سے فرار اختیار کرناہے،جس طرح سنگھ نے پورے سسٹم کو اپنے کنٹرول میں کیا ہے، تعلیمی، قانونی ، صحافتی، تجارتی، اور حکومتی سطح پر ان کی ٹھوس گرفت کوئی یک روزہ کرشماتی ردعمل نہیں ہے، البته آر ۔ ایس ۔ ایس، کے مد مقابل اقوام کا اس پورے عرصے میں کل جہتی انتشار اور ان کی جزئی سرگرمیاں اور بے بصیرتی پر مبنی غیر زمینی پالیسیاں بھی ناقابل انکار حقیقت ہیں،اور یہی روش ہنوز گردش میں ہے، تو بھلا ایسی اقوام کے ارتقا و تسخیر کے کیا معنی؟؟! ۔

#سمیع_اللّٰہ_خان

جنرل سیکریٹری: کاروانِ امن و انصاف

ksamikhann@gmail.com

Comments

Popular posts from this blog

الوداعی ترانہ

مولانا عبداللہ کاپودروی کی مختصر سوانح