کاروان امن و انصاف کا نیشنل کنونشن

🤝 *کاروانِ امن و انصاف کا نیشنل کنونشن* 🤝

کارواں ایک نومولود تنظیم ہے جس میں ملک کے ممتاز ترین ماہرین تعلیم، سوشل ایکٹوسٹ،حکومتی ملازمین، فضلاء مدارس، جامعات عصریہ کے فکری نوجوان شریک ہیں،
یہ شاید ملک کی واحد ایسی تنظیم ہے جس کے رضاکار، ممبران کی اکثریت آج تک بالمشافہ ملاقات نہیں رکھتی،
باہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے لیکن ملی کاز کے لئے انکا تال میل قابلِ دید ہوتا ہے،
جذبہء تعاون کو دیکھ کر رشک آتا ہے،
الفت و محبت، ایثار و ہمدردی، رنج و غم، خوشی اور غمی کے موقع پر  آپسی تال میل یہ کارواں نے ہی سکھایا ہے،
کارواں کی قیادت کا حسنِ انتظام، تربیت کا البیلا اسلوب، ملت اسلامیہ کے تئیں فکر مندی،
لوہے کو کندن بنانے کا ہنر وہ اچھے سے جانتے ہیں،
کارواں وہ ہے جس نے ہزاروں افراد کو سوشل میڈیا کے سہی استعمال کا ایک راستہ دیا ہے،
کارواں کی ہائی لیڈر شپ سے لیکر ادنیٰ سے ادنیٰ ممبر  ذاتی حیثیت میں کوئی بڑا اور چھوٹا نہیں ،
کارواں ایک آشیانہ ہے جس کی چھاؤں میں بغیر مسلکی اور مشربی تفریق کے ملک کے طول و عرض سے أفراد جمع ہوئے اور ایک آواز بنی،
یہ آواز ہر ظلم کے خلاف اٹھی دنیا کو حقیقت سے اَوگت کرایا،
میانمار ہو کہ فلسطین، افغان ہو سیریا، سیف اللہ شہید کا فرضی انکاؤنٹر ہو کہ معصوم آصفہ کا گینگ ریپ یا غازی آباد ریپ کیس کی حقیقت وغیرہ وغیرہ ہر مسئلے میں کارواں پوری قوت و طاقت ، بیخوفی، غیرت و حمیت کے ساتھ کھڑا نظر آیا،
ہم انتہائی محدود وسائل کے ساتھ کارواں کا جھنڈا لیکر میدان میں کود پڑے ہیں،
اللہ کے بھروسے نوجوانوں نے میدان میں آنے کو ہی اپنا نصب العین بنا لیا ہے،
اللہ نے ہم  سے سعی، جد و جہد کا مطالبہ کیا ہے نتیجہ کا نہیں،
آج ٨/٥/٢٠١٨ جب کارواں کے اندیکھے احباب علم و ادب  کی تاریخ ساز سر زمیں، حضرت سید احمد شہید رح کی قیام گاہ، علی میاں ندوی رحمہ اللہ کی فکر کو قبول کرنے والا شہر لکھنؤ کی طرف رواں دواں ہیں تو دل انگڑائیاں لے رہا ہے،
ان کے چہروں کی ایک چھلک پانے کے لئے دل تو یہ چاہتا ہے کہ کہ گھنٹوں کی سوئیوں کو برق رفتاری سے گھما دیا جائے،
ایک لمحے میں ان تک رسائی ہو جائے،
آگے بڑھ کر ان شاہین نما نوجوانوں کی پیشانیوں کو چوم لو،
انکے استقبال کے لئے لکھنؤ کے ہر انٹری پوئنٹ پر گل و گلزار کی بارش کر دوں،
اللہ تو ان جوانوں کو شاد و آباد رکھ،
ہمیں امید ہی نہیں کامل یقین و اذعان ہے کہ جس جماعت و تنظیم کے پاس ایسے جفاکش رضاکار ہوں اس جماعت کو فاتح بننے سے دنیا کی کوئی طاقت لگام نہیں دے سکتی،،
*الله غايتنا والرسول زعيمنا، والقرآن دستورنا*
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہے !

✍ محمد فرقان سیف
   کاروانِ امن و انصاف

*#For_More📜*
*Join_Telegram_Channel📡*
*_SamiullahKhanFollowers_*

t.me/SamiullahKhanfollowers

Comments

Popular posts from this blog

الوداعی ترانہ

دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن