بی جے پی کا آئی ٹی جال: مودی لہر کیسے بنائی جاتی ہے

بی جے پی کا آئی ٹی جال: مودی لہر کیسے بنائی جاتی ہے

_حسیب ترکی مظاہری_
______________________________

*کیا ایک آدھ ندیم الوجدی یا سمیع اللہ خان سے کام ہو جائیگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،اس اہم کام کے لیے ھزاروں افراد کو اسطرف توجہ کرنیکی ضرورت ہے*

"دھرو راٹھی" Dhruv Rathee ایک باہمت اور محنتی NRI نوجوان ہے جو وقتا فوقتا اپنے یوٹیوب چینل پر عمدہ ریسرچ شدہ مواد نشر کرتے رہتے ہیں، جو حکومت پر تنقید و تجزیہ پر مشتمل ہوتا ہے، کنٹینٹ کی عمدگی کی وجہ سے میں اس نوجوان کی ہر ویڈیو دیکھتا ہوں
آج دھرو نے مہاویر نامی ایک نوجوان کا انٹرویو لیکر نشر کیا ہے، مہاویر 2012 سے 2015 تک بی جے پی آئی ٹی سیل کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ سے وابستہ رہےہیں اس انٹرویو میں وہ بتاتے ہیں کہ بی جے پی کا آئی ٹی سیل سبسے زیادہ طاقتور ہے، جسمیں بیس ہزار سے زائد افراد کام کرتے ہیں، ان لوگوں نے آرمی کے نام پر، بھارت ماتا کے عنوان پر، ہندو و مسلمانوں کی شناخت والی آئی ڈیز اور فیس بک پیجز بنائے ہوے ہیں، انمیں سے کچھ لوگ مواد تیار کرتے ہیں (کہنے کی ضرورت نہیں کہ کس قسم کا مواد) پھر باقی ہزاروں افراد اس مواد کو اپنی پروفائل اور پیج وغیرہ سے شیئر کرتے ہیں، پھر خود ہی ایک دوسرے کو لائک، شیئر، کمنٹ وغیرہ بھی کرتے ہیں
*یوں تو یہ آئی ٹی سیل سبسے زیادہ فعال فیس بک اور ٹویٹر پر ہے،* جسکا مشاہدہ آپ خود کر سکتے ہیں، مہاویر کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا سوشل میڈیا پر اتنا بڑا نیٹ ورک ہے کہ وہ محض ایک گھنٹہ میں پورے ملک کے اندر فرقہ وارانہ فسادات برپا کر سکتے ہیں، اسی کے ساتھ یہ لوگ کئی ہزار نیوز ویب سائٹ بھی چلاتے ہیں، مہاویر نے انمیں سے چند کا نام لیا ہے، حیرت ہے کی بی جے پی فیک نیوز کی ایک ویب سائٹ (Newstrend.news) انڈیا کی ٹاپ دس ویب سائٹس میں شامل ہے جس پر روزانہ کروڑوں کا ٹریفک آتا ہے

*ہمیں کس قدر کام کرنے کی ضرورت ہے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں، ایک آدھ ندیم الوجدی یا سمیع اللہ خان سے کام نہیں چلنے والا، ھزاروں افراد کو اسطرف توجہ کرنیکی ضرورت ہے*

Comments

Popular posts from this blog

الوداعی ترانہ

دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن