ہماری آواز بھی اثر رکھتی ہے

" ہماری آواز بھی اثر رکھتی ہے "😊

آج سے تقریبا ڈیڑھ سال پہلے، لکھنؤ میں سیف اللّٰہ نامی نوجوان کا انکاﺅنٹر ہوا، سیکولر و کمیونل بیک زبان دہشتگرد کو جھنم رسید کررہےتھے،
اس وقت ہم نے جائے واردات پر پہنچ کر اس کی چھان بین کی، تفصیلی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آئی، انکاﺅنٹر، قتل سے پردہ اٹھا، اسی وقت جبکہ ہماری فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھی، اور تصویر کا دوسرا رخ سامنے آگیا تھا، تبھی اچانک ایک حیرت انگیز بیان مقتول سیف اللّٰہ کے والد کا میڈیا میں آتاہے، اور وہ اپنے بیٹے کو دہشتگرد تسلیم کرلیتے ہیں ۔
اب،
غازی آباد ریپ کیس کے دیگر پہلوﺅں کو اجاگر کرنے والی ہماری فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آئی ہے اور وہاں لڑکی اپنا بیان بدل رہی ہے، ایک سے بڑھ کر ایک نیوز چینلز اور پورٹلز اب تھوک کے دام سنسنی خیز تحقیقات پیش کررہےہیں، ان سب کی رپورٹس پڑھیں تو ابتدا ہی سے احساس ہوجاتا ہےکہ یہ کوششیں ایک خاص ٹارگٹ کو پہلے سے طے کرچکی ہیں،
یہ سب اتفاقات نہیں، سنگھی ریشہ دوانیوں کی کارفرمائی ہوتی ہیں، ایسے موقعوں پر بجائے شک میں پڑنے کے اقدامی پوزیشن میں آکر، اس مفروضے پر قائم کیے ہوئے سوالات کو دوہرانا چاہیے، ہمارے پاس مضبوط میڈیا ہاؤز نہیں ہیں اور سیکولر میڈیا ہماری شراکتوں سے بدکتا ہے، لکھنؤ اور غازی آباد، دونوں معاملات پر ہم نے اپنے سوالات ان لوگوں کو ارسال کیے، لیکن پالیسی،  نظراندازی کی قائم رہی، اور دوسری طرف سنسنی خیز کوریج سے اپنا بھونپو بجاتے رہتےہیں ۔
بہرحال ان سب سے ایک بات تو صاف ہے کہ:
"الحمدلله" سنگھی خیموں میں،
" ہماری آواز بھی اثر رکھتی ہے "😊

بہت شکریہ سنگھ پریوار کا جس نے ہمیں مزید ہمت و حوصلے کا سامان فراہم کیا ۔

*سمیع اللّٰہ خان*
جنرل سیکریٹری: کاروان امن و انصاف

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.mustafapadarwala.new_sahaafi

Comments

Popular posts from this blog

الوداعی ترانہ

مولانا عبداللہ کاپودروی کی مختصر سوانح