ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پے روتی ہے

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پے روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

*ابو محمد اے ایف کے*۔ ۔
داعی ومبلغ ، ہمت و جرأت کے پہاڑ ، بے مثال قربانیوں کے مالک ، اندرون و بیرون ملک الله اور اس کے پیارے رسول صلی الله علیہ وسلم کے کام کو پیغام کو پہنچانے والا ، ایک لمبے سفر کا تھکا ہارا آخر کار خاموش ہوگیا ، یوں تو ہر آنے والے کو ایک دن اس دنیا سے جانا ہے ، مگر الله کے کچھ ایسے بھی بندے ہوتے ہیں کہ جن کے جانے پر ایک ایسی خلا ہوجاتی ہے کہ جس کا پر ہونا محال سا ہوجاتا ہے اور نعم البدل نا ممکن سا ۔ انہیں شخصیات میں سے ایک عظیم و کبیر بندہ خدا ، اسلاف کے قدم بقدم اپنی زندگی کو راہ خدا میں وقف کرنے والا ۔ جن سے میرے مراد *بھائی* *مشتاق* *صاحب* ، *جوگیشوری* ہے ، ایک لمبا عرصہ جنہوں نے اپنے آپ کو دعوت و تبلیغ کے لیے اور  بنگلہ والی مسجد دہلی کے لئے گویا وقف ہی کردیا تھا ۔ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ موصوف اب ہمارے درمیان میں نہیں رہے ، پوری دنیا اس وجود پر فیض سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوگئی ، ساری دنیا کو سسکتا بلکتا چھوڑ گئے ۔

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
وہ ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا ۔
الله موصوف کی بار بار مغفرت فرمائے بلند سے بلند ترین درجات اپنے فضل سے عطا فرمائے جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔ پسماندگان کو اور عالمی اعتبار سے حلقہ دعوت و تبلیغ کے کام کرنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
اِنَّا لِله وَ اِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
اللهم اجرنا في مصيبتنا واخلف لنا خيرا منها
اللهم اغفرله وارحمه وعافه وأعف عنه ، وسكنه فى الجنة.
اللهم اغسل خطاياه بالماء والثلج والبرد، ونقه من الخطايا كماينقىٰ الثوب الأبيض من الدنس.
اللهم أكرم نزله، ووسع مدخله. آمین یا رب العالمین۔

Comments

Popular posts from this blog

الوداعی ترانہ

دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن