جیب بھرو نیتاؤں سے آزادی

*جیب بھرو نیتاؤں سے آزادی*

سچر کمیٹی رپورٹ کو کوئ بھول نہیں سکتا.....
وہ بھولنے جیسی رپورٹ بھی نہیں تھی....
پر مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ *سچر کمیٹی رپورٹ* سے ناواقف ھے....!

سچر کمیٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف کچھ وقت پہلے تک جس قوم نے صدیوں تک بادشاہت کی تھی وہ قوم اب دلت سماج سے بھی بری حالت میں جی رہی ہیں,

*دلت سماج* کو ہمیشہ سے *جاتیواد* جیسے مسئلہ میں الجھا کر ان کے ساتھ زیادتی کر کے انھیں پیچھے رکھا گیا....

کیا مسلم سماج کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا؟؟
یا... ہماری اپنی لیڈرشپ نے پیٹھ میں چھورا گھونپا ھے..؟

دونوں باتیں بھی تو ہو سکتی ہیں......

دلت سماج نے تو اپنے آپ کو اس پستی سے نکال کر بلنی پر کھڑا کر دیا
آج پورے ملک میں ان کے جیسی یونیٹی اور لیڈرشپ شاید کسی کے پاس نہیں.....

اس کا سہرا نہ صرف دلت لیڈرشپ کو جاتا ھے بلکہ دلت سماج کو بھی جاتا ھے جو حالت بدلنے کے لئے مضبوط عزم کے ساتھ کھڑے ہوئے...
پر اگر ہم اور گہرائی میں جائے تو کہیں نہ کہیں کمزوری عوام کی بھی ھے کہ ہر دس سالوں میں قوم کا احتساب نہیں کیا گیا...
پچھلی غلطیوں کا علاج کیئے بنا اور اگلے دس سالوں کا پلان بنائے بنا ہی اسی ٹوٹی پھوٹی *لیڈرشپ* پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کیا یہ وہی لیڈر شپ ھے جن کی خود کی پراپرٹی تو بڑھتی گئی پر مسلم قوم کی حالت وہی رہی.......
کہیں نہ کہیں غلطی ہماری عوام کی بھی ھے.....

ہمارے پاس کوئی *تھینک ٹینک* نہیں ھے لیڈر شپ کا سلیکشن کسی دور اندیش, معاملہ فہم, اور ایکسپرٹ کے مشورہ سے نہیں ہوتا, بس کوئ بھی میدان میں اتر کر الیکشن الیکشن کھیلتا ھے, قوم کے نوجوان, صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے جانشین اور محمد بن قاسم کے وارث چند نوٹو کے لئے ان سیاسی دکانداروں کے آگے پیچھے گھومتے ہیں....
چند روپیوں کے لئے ان قوم فروشوں کو *شیر, چاند, سورج, ستارے,* اور انمول رتن بنا کر رکھ دیتے ہیں...

اگر یہی چلتا رہا تو لوگ شکوا کرنا چھوڑ دیں کہ ہم پیچھے کیوں ہیں؟؟

ہمارے لوگ *آئ اے ایس* میں کیوں نہیں...؟
گورمنٹ میں ہماری سنوائ کیوں نہیں...؟
*پولیس* میں ہم کیوں نہیں...؟

ہمارا *ریزرویشن* کوٹہ ھے...؟
ھے.....؟  تو کتنا...؟

باتیں بہت ہیں...
ایک پوسٹ میں ممکن نہیں...
پر یہ ضرور ممکن ھے کہ ہم اپنے *Aide Side* کا جائزہ لیں...

*کونسلر / کارپوریٹر* سے لیکر *ایم ایل اے/ایم پی* اور *میئر* تک نہیں.....
قوم, علاقہ, شہر, اور ملک کی ترقی کے لئے کتنا کام کیا ھے...؟

اگر کیا ھے.... تو ان کا ساتھ دیں.... اگر نہیں کیا تو کرنے پر مجبور کریں...
یہ نہیں کر سکتے تو اس بار خود کو... فیملی کو اور دوستوں کو ان *جیب بھرو نیتاؤں سے آزادی* دلانے کی تیاری کرلیں...!!!

یاد رکھنا, خدا اس وقت تک کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک کہ قوم خود بدلنے کی فکر نہ کریں...

*ابو دجانہ*
*سی پی جے -- بھیونڈی*

.................................

*ابو ھاشم احمد اشاعتی*

*صدر--- کاروان امن و انصاف*
*امراوتی یونٹ*

Comments

Popular posts from this blog

الوداعی ترانہ

مولانا عبداللہ کاپودروی کی مختصر سوانح