دل قابو میں کرنے کا مجرب عمل از حضرت مولانا پیر ذوالفقار صاحب دامت بركاته
❤ دل قابو میں کرنے کا مجرب عمل از حضرت مولانا پیر ذوالفقار صاحب دامت بركاته ❤
ہمارے مشائخ نے یہ بھی بتادیا کہ اگر کسی انسان کی کیفیت ایسی ہو کہ اس کے دل میں کسی کا خیال بار بار آئے، ہٹانے سے بھی نہ ہٹے، دل میں ایسا جم جائے کہ کسی اور چیز میں دل بھی نہ لگے اور انسان ڈرے کہ میں تو گناہ کا مرتکب ہوجاؤنگا، تو اس کو ایک عمل کرنے کہ اجازت دی گئ، جس کی اجازت اس وقت یہ عاجز سب مرد اور عورتوں کو دے رہاہے اور وہ عمل بہت آسان ہے کہ ہر دن میں ایک سو مرتبہ یہ پڑھے
لَا مَرْغُوْبِیْ اِلَّا اللّٰه، لَا مَطْلُوْبِیْ اِلَّا اللّٰه، لَا مَحْبُوْبِی اِلَّا اللّٰه، لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللّٰه
اگر سو مرتبہ روزانہ اس کی تسبیح پڑھ لی جائے تو ہم نے سینکڑوں نہیں ہزاروں بچے اور بچیوں کو اس عمل کے صدقے گناہ کبیرہ سے بچ کر زندگی گزارتے دیکھا ہے،یہ بہت مجرب عمل ہے، وہ بچیاں جو کہتی تھی ہم فلاں کے بغیر مر جائيں گی،اور جو مرد کہتے تھے کہ فلاں کے بغیر ہم مر جائیں گے، چند دن انہوں نے یہ عمل کیا کوئ بھی نہ مرا، اور اللّٰہ تعالیٰ نے ایمان و اعمال کی حفاظت بھی فرمالی،تو اس عمل کی بھی سب کو اجازت ہے کہ اگر خدا نخواستہ دل میں کوئ ایسی کیفیت آجائے تو دل کو صاف کرنے کے لیئے یہ ہارٹ کلینر کی مانند ہے امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے بچے اور بچیوں نے اس کا نام ہارٹ کلینر (HARTCLEANER)
دل کی صفائ کرنے والا رکھا ہواہے اس لیئے جو انسان بدکاری سے بچے وہ اللّٰہ رب العزت کے نزدیک بہت اچھا انسان ہے
سکون دل
ص 60
حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہ
Comments
Post a Comment