زبردست_آندولن: جسے گودی میڈیا نہیں دکھائے گا

#زبردست_آندولن: جسے گودی میڈیا نہیں دکھائے گا
مغرور سیاستدانوں کے اکڑتے تیور اور پولیٹیکل جرائم معاشرے کے لیے خطرناک ہیں، جب تک یہ ذہنیت باقی رہے گی اناؤ اور آصفہ جیسے سانحے پیش آتے رہیں گے،
آج بروز جمعہ، بھارت میں بڑھتے ہوئے سماجی، پولیٹیکل کرائم اور ریپ کلچر کے خلاف ممبئی میں زبردست احتجاج ہوا، ساکی ناکہ ممبئی کے احتجاج کی قیادت کاروان کے ترجمان مولانا لقمان ندوی صاحب نے کی، ان کے ساتھ اس احتجاج میں، جلال شیخ صدیق چودھری شکیل احمد سہیل خان عمران نبی عمران پٹھان وقار احمد  اور دیگر سوشل ورکروں شامل تھے، سب نے ملکر زبردست احتجاج کیا، ہزاروں فرزندان توحید اس میں شریک رہے،

 
دوسری طرف صنعتی شہر بھیونڈی میں کاروان کی نوجوان یونٹ نے جمعیۃ اور جماعت اسلامی نیز، لوک راج سنگھٹن والوں کے ساتھ مل کر آندولن برپا کیا، پرانت آفس تک نکالی گئی یہ ریلی بھیونڈی کی تاریخی ریلیوں میں سے ایک ہے، نوجوانوں کا جوش و جنون دیکھنے جیسا تھا،کاروانِ امن و انصاف کی ٹیم نے رات دن کی محنت سے بینرس ہورڈنگس بھی تیار کیے تھے، پانی کی سبیلیں لگائی تھیں،  ظلم و بربریت کے خلاف بھیونڈی کی اس یادگار ریلی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بھیونڈی میں محض ۵ روز کے عرصے میں کارواں کی نئی ٹیم کا یہ کارنامہ قابل صد ستایش ہے، برادرم عزیز الرحمٰن اور ان کے ساتھیوں سمیت،جن میں سے سب کے نام کا احاطہ ممکن نہیں، ہم تہہ دل سے ہر وارد و صادر کے شکرگذار ہیں، انجمن احیائے سنت کے نوجوان، کاروان امن و انصاف کی یونٹ،خصوصاً،انصاری گروپ انصار محلہ، نوجوانان کھنڈوپاڑہ، نوجوانانِ انصاری روڈ اور نوجوانانِ کھاڑی پار کی بے لوث جدوجہد کو سلام کرتےہیں، ان کا اجر تو الله ہی دے سکتاہے، اور ان کی سرپرستی فرمانے والے جوہر شناس علما، محترم مفتی حذیفہ قاسمی صاحب، اور مولانا اوصاف فلاحی صاحب بے پناہ شکریے کے مستحق ہیں جنہوں نے اس حساس ایشو پر قومی جذبات کی ترجمانی کے لیے میدان فراہم کیے ۔
ساکی ناکہ ممبئی کے احتجاج کے روح رواں مولانا لقمان ندوی صاحب اور ان کی ٹیم کو بھی ڈھیر ساری سوغات پیش کرتے ہیں، جنہوں نے کارواں کے بینر تلے ہزاروں فرزندان توحید کو جمع کرکے مظلوموں کے حق میں فلک شگاف صدائیں بلند کیں، ائے کاش بے اولاد سنگدل جلادوں کے سخت دلوں پر ان آوازوں کا کچھ اثر ہوجائے ۔
بھیونڈی کی ریلی کی موصولہ تفصیلات یوں ہیں ۔
*بھیونڈی میں ریپ کلچر کے خلاف تاریخی مظاہرہ:*
_ملک بھر میں بڑھ رہے ظلم کے خلاف مظاہرے میں ہندو مسلم یکجہتی کا ثبوت دیا۔۔!!_


20-اپریل_ کاروانِ امن و انصاف_بھیونڈی یونٹ
آج جمعہ 20 اپریل کو اہلیانِ بھیونڈی کی جانب سے ریپ کلچر کے خلاف ایک زبردست تاریخی ریلی نکالی گئی،
اس احتجاجی ریلی کی قیادت *مفتی حذیفہ قاسمی صاحب* (جمعیت علما مہاراشٹر) کر رہے تھے،
اس کے علاوہ مولانا *اوصاف فلاحی صاحب* (جماعت اسلامی) اور *سبرتو داس صاحب* (لوک راج سنگھٹن) نے بھی قائدین کا کردار ادا کیا، اس کے علاوہ بھی شہر کی کئی بڑی تنظیمیں تھیں۔۔۔
*کاروانِ امن و انصاف _ بھیونڈی یونٹ* نے میزبان کا رول ادا کیا، اور ریلی کو منظم اور پر امن رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی۔۔
اس احتجاجی ریلی میں شہر بھر کی عوام، تنظیموں اور گروپوں نے شرکت کی، خصوصاً نوجوان طبقہ نمایاں طور پر نظر آیا، پرمیشن میں 4 بجے کے بعد کا وقت دیا گیا تھا پر علاقے اور شہر کے نوجوان 3 بجے سے پہلے ہی جمع ہونا شروع ہو گئے،
چار بجنے تک عوام کا ایک جم غفیر جمع ہو چکا تھا اور نا صرف پنجابی گراؤنڈ بھرا ہوا تھا بلکہ باغِ فردوس سے بابا ہوٹل تک کا روڈ بھی بلاک ہو چکا تھا،
وقت پر ریلی کو نکالا گیا جس میں سب سے آگے مفتی حذیفہ صاحب اور دیگر قائدین نے *انصاف کے مطالبے* کا بینر لیا ہوا تھا،
توقع سے زیادہ کی تعداد میں عوام نے شرکت کی جس کے سبب کچھ بد نظمی پیدا ہو گئی اور عوام خصوصاً نوجوان گذشتہ وارداتوں پر بہت مشتعل تھے ان کے غصے کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہیکہ ایک بینر پر ملزمین کی فوٹوز تھی تو نوجوانوں نے پھانسی کا مطالبہ کرتے کرتے بینرس کو ہی پھاڑ کر رکھ دیا اور اس پر چپل جوتے برسانے لگے،،،
ہزاروں کی تعداد میں جمع عوام کو سنبھالنا *کاروانِ امن و انصاف* کے رضاکاروں کے لیے مشکل ہو رہا تھا اور انہی باتوں کو دیکھتے ہوئے جلد ہی مفتی صاحب نے میمورنڈم کلیکٹر کے پاس جمع کرا دیا اور احتجاج کے ختم ہونے کا اعلان کر دیا،
آخر میں پنجابی گراؤنڈ لوٹ کر *مفتی حذیفہ قاسمی صاحب*  نے *نوجوانانِ کاروان* کا تعارف دیگر قائد تنظیموں سے کیا *نوجوانانِ کارواں* کی حوصلہ افزائی کی،
دیگر ذمہ داران دورانِ احتجاج *کارواں کے رضاکاروں* کی قابلیت دیکھ چکے تھے انہوں نے خصوصاً *محترم بھوی صاحب* نے اس کا تذکرہ کیا اور حوصلہ افزائی کی،
اور *رینوکا گَولی صاحبہ*  نے اپنی تنظیم *لوک راج سنگھٹن* کا تعارف دیا اسے جاننے کے لیے نا صرف اپنا ویب ایڈریس بتایا بلکہ تنظیم سے جڑنے کی بھی دعوت دی کہ اگر ہم ایک مشن میں کام کرنا چاہتے ہیں تو مل جل کر کریں۔۔۔
آخر میں *شہر کے نامور صحافی اسعد قاسمی صاحب* نے بات کی اور یہ میٹنگ ختم ہوئی۔۔۔
میں بھیونڈی شہر کے کارکنان کارواں کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتاہوں، ان کے حوصلوں کو سلام کرتاہوں، اسی طرح، ساکی ناکہ ممبئی میں کارواں کی طرف سے کامیاب احتجاج کے لیے مولانا لقمان ندوی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں، اللّٰہ آپ سب کی ان کاوشوں کو قبول فرمائے ۔
*سمیع اللّٰہ خان*
جنرل سیکریٹری: کاروانِ امن و انصاف
ksamikhann@gmail.com

Comments

Popular posts from this blog

الوداعی ترانہ

دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن