آلِ سعود ہمارے امام و قائد نہیں ہیں۔۔*
*بلوت کا کھیل ہو یا تین پتی کا ۔۔۔۔*
*غیرشرعی ہی کہلائے گا۔۔۔ اور کوئی ولی بھی اگر یہ کھیلے تو شرعی نہیں ہو سکتا۔۔*
*حدیثوں میں اس طرح کے کھیلوں پر نحوست اور لعنت کی روایات ملتی ہے،*
*آلِ سعود کی حالیہ کالی کرتوتوں سے ساری دنیا واقف ہے، کعبہ ہمارا قبلہ ضرور ہےلیکن آلِ سعود ہمارے امام و قائد نہیں ہیں۔۔*
ضروری نہیں کہ اگر آلِ سعود قبلہ اول اور فلسطین کا سودا کرنے جائیں تو میں ان کا ساتھ دوں۔۔
ضروری نہیں کہ وہ سنیما گھر کھولیں اور میں دیکھتا رہوں،
ضروری نہیں وہ عورتوں کو ننگا نہلانے کا ریسورٹ کھولیں اور میں ان کا دفاع کرتا رہوں،
یہ اٹھ کر آمریت و فرعونیت کے نقش و قدم پر چل کر کسی مسلم ملک پر محض اس لیے پابندی لگا دیں کہ وہ مظلوم مسلمانوں کی مدد کرتا ہے۔۔
اور میں یہاں ان کی مدد کروں۔۔
کچھ لوگ ہیں جو آلِ سعود پر آنیوالی ہر وحی پر اٰمنا و صدقنا کہنے کے لیے تیار بیٹھے رہتے ان کے ہر نا جائز اور غیر شرعی فعل کو الٹے سیدھے بیانوں سے گھما پھرا کر پورے جذباتی انداز میں جائز کہتے ہیں۔۔۔
اور سعودی ریالوں کے نمک کا حق ادا کرتے ہیں۔۔
یہ خود بھی بزدل ہیں اور اپنے بزدل آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے انہیں اسلام کو تبدیل کرنا پڑا نعوذ باللہ تو شاید یہ اس سے بھی گریز نا کریں۔۔
ان جاہلوں کے کئی اعتراضات ہوتے ہیں، اور کئی جہالت بھری حمایتیں۔۔
یہ کسی بھی فعل کو شرعی نقطہء نظر سے نہیں بلکہ سعودی نقطۂ نظر سے دیکھتے ہیں۔۔۔
*اس پر ان شاءالله ایک تفصیلی تحریر بھی لکھوں گا۔۔*
*✒ابو_دجانہ*
_*کاروانِ امن و امن وانصاف*_
Comments
Post a Comment