کامیابی کیا ھے؟

             🌹 *کامیابی کیا ھے*🌹

*دنیا کا ہر شخص اپنے ہر معاملے میں, ہر خواہش میں کامیاب ھونا چاھتا ھے. ایک بچہ بات کرنے میں کامیاب ھونا چاھتا ھے. پھر پاوں سے چلنے میں کامیاب ھونا چاھتا ھے. پھر امتحان میں کامیاب ھونا چاھتا ھے. پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب ھونا چاھتا ھے. پھر انٹرویو میں اور اچھی ملازمت ملنے میں کامیاب ھونا چاھتا ھے. پھرترقی کی دیگر منزلیں طے کرنے میں کامیاب ھونا چاھتا ھے. والدین بچے کو اچھا انسان بنانے میں کامیاب ھونا چاھتے ھیں. تاجر اپنے کاروبار میں کامیاب ھونا چاھتا. ڈاکٹر اپنے مریض کو صحتمند دیکھنے میں کامیاب ھونا چاھتا ھے. انجیئنر اپنے پروجیکٹ کی کامیابی چاھتا ھے. اُستاد اپنے شاگردکو کامیاب دیکھنا چاھتا ھے.کسان اور زمیندار اپنی فصل اچھی ھونے میں کامیاب ھونا چاھتا ھے صنعت کار اپنی صنعت کو کامیاب دیکھنا چاھتا ھے. حُکمران اپنی حکومت کو کامیاب دیکھنا چاھتا ھے. غرض یہ کہ ہر ایک کامیاب ھونا چاھتا ھے. اور اس کامیابی کے لئے درکار جو جس قسم کی محنت ھے وہ کررھا ھوتا ھے. کو ئی بھی ناکام ھونا نہی چاھتا اوراگر ایسا چاھتا ھےتو ناکام ھونےکے لیئے کسی محنت کی ضرورت نہی ھے. ھاں کامیاب ھونے کے لئے بہت سخت محنت کی ضرورت ھوتی ھے. جیسا مشن ھو اس کے مطابق بعض اوقات جان بھی دینا کامیابی سمجھی جاتی ھے. جیسے کربلا میں خاندان سمیت جان قربان کر دینا اُس وقت کامیابی تھی.*

*یاد رکھیں بالکُل اسی طرح اللہٰ تعالیٰ بھی اپنے بندے کو کامیاب دیکھنا چاھتا ھے. اور وہ بھی دونوں جہانوں میں کامیاب, یعنی اِس عارضی وقتی جہان میں بھی امن چین سکون کی زندگی خوشی خوشی اللہٰ کو ساتھ لے کر گُزارو. اور اِس کے بعد ہمیشہ ہمیش کے آنے والے جہان میں بھی امن چین سکون کی زندگی ہمیشہ کےنہ ختم ھونےوالے مزوں اور خوشیوں میں گزارو. اور اِس کے لیئے اُس خالق ومالک نے کامیابی کا فارمولہ خود ھی دے دیا. "قُولو لٙا اِلٙہٰ اِلّااٙللّٰہٰ تُفلِحُون" کہہ دو اللہٰ کے علاوہ کوئی معبود نہی, تم کامیاب ھو جاو گے.*

*کامیابی کی یہ چابی ملتے ھی اب زندگی کا رُخ تبدیل ھو جائیگااورآپکا رھنا سھنا, جینا مرنا, سونا جاگنا, کھانا پینا, کمانا اور خرچ کرنا ہر کام ایک نظام کے تحت ھو جائے گا. جو اُس اوپر کے فارمولے میں عہد کیا ھے اللہ سے کہ آپ کو اپنے ہر معاملے میں کرتا دھرتا مانتا ھوں.*

*اب ذراسوچیں یہ کامیابی ھے کہاں? تو اس کے لئے اللہٰ سُبحانہُ تعالی روزانہ پابندی سےٰ پانچ مرتبہ اعلان کر وا رھے ھیں" حٙیّیٰ اللفٙلٙح" یہاں آو کامیابی یہاں ھے. یعنی مطلب یہ کہ جب تم میری بارگاہ میں آجاوگے. مُجھے خالق, مالک, رازق, مُنصف, قادر, کرتا دھرتا مان کر سجدے کر لو گے. تو میں بھی کسی کا کوئی بار کوئی اُدھار اپنے پہ نہی رکھتا جو تمہاری ضرورت ھے وہ میں پوری کردونگاتم کو تمہارے مقصد میں کامیاب کر دونگا*
*اسی مفہوم کی ایک حدیث قُدسی ھے, حدیث قُدسی اُس حدیث کو کہتے ھیں جس میں الفاظ تو اللہٰ تعالیٰ کے ھوں اور انکی ادائیگی نبیؐ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے ھو کہ " اے میرے بندے ایک تیری چاھت ھے ایک میری چاھت ھے. اگر تو کر لےاُس کو جو میری چاھت ھے تو میں وہ بھی کر دونگا جو تیری چاھت ھے....آخر*
*یعنی اللہٰ کہہ رھے ھیں کہ جس چیز میں, جس مقصد میں تو کامیاب ھونا چاھتا ھے ھم وہ دے دینگے. لیکن مصلحت سے تیری بہتری اور تیرے فائدے کو دیکھ کر کیونکہ تو نہی جانتا کہ کیا چیز تیرے لیئےمُضر ھے اورکیا فائدے مند ھے یہ ھم جانتے ھیں اس لیئے جو پھر معاملہ ھوتا ھے وھی بہترین ھوتا ھے.کیونکہ وہ بہتر کرنے والا ھے فیصلوں کا.*
*جیسے مثلا ایک بچہ اپنے باپ سے کہے کہ مُجھے ہزار روپے دے دو.میں چیز لونگا. تو باپ اُس کی بات سمجھ کر اُسے دس بیس روپے کی چیز لے کر دےدیتا ھے اور سمجھتا ھے کہ ہزار روپے اس کے لئے نُقصان دہ ھیں. یا مثلا کو بچہ سائیکل لینے کی ضد کرے تو والدین سمجھتے ھیں کہ اس وقت نہی بلکہ تھوڑا سمجھدار ھو جائے تو دلوادینگے.*

*یہ اللہ کا نظام ھے اُسی نے بنایا ھے, وھی چلا رھا ھے. ایک ذرّہ بھی, ایک پتّہ بھی اُس کے حُکم کے بغیر نہی حرکت کر سکتا. ھُما شُما کس شُمار میں ھیں.*

*اس طرح اللہٰ کو ساتھ لے کر جب انسان زندگی گُزارے گا تو کسی کے لئے وبال نہی بنے گا کسی کا نقصان نہی سوچے گا کسی کی حق تلفی نہی کرے گا ہر چیز ہر بات کو من جانب اللہٰ سمجھے گا. اس طرح شاکر اور صابر بندہ بن کر رھے گا. یہی اللہٰ کا نظام ہر ایک کی کامیابی کا ضامن ھے . وسلام*🌹

Comments

Popular posts from this blog

الوداعی ترانہ

مولانا عبداللہ کاپودروی کی مختصر سوانح