آر ایس ایس:کے فسادی آئی ٹی سیل کے خلاف
*آر ایس ایس:کے فسادی آئی ٹی سیل کے خلاف*
اسوقت آر ایس ایس اور بھاجپا کا آئی ٹی سیل پوری تندہی سے ایکٹیو ہوچکاہے، ۲۰۱۹ الیکشن میں ایشوز کے خلاف فسادات، تناؤ، اور ہجومی تشدد یعنی کہ، ماب لنچنگ کے لیے فضا بنانے کے لیے آر ایس ایس کے ہزاروں فیسبوک اور وہاٹس ایپ گروپ تیار ہوچکےہیں اور ان کے ذریعے روزانہ کروڑوں افراد تک زہر آلود اور نفرت انگیز مواد پھیلایا جارہاہے، تمام غیر مسلموں کو ہندو بنا کر مسلمانوں کے خلاف متحد کرکے گھناؤنے کھیل کی تیاریاں کی جاچکی ہیں، یقینًا سوشل میڈیا کا یہ اثر ہے کہ اگر منظم پروپیگنڈہ کیا جائے تو فسادات اور دنگے بھڑکنے میں وقت نہیں لگتا، ہم بھاجپا کے اس ایجنڈے پر تفصیل سے لکھنے والے ہیں، فی الحال ضروری ہے کہ بھاجپا کے آئی ٹی سیل کی ہندوراشٹر کی زہریلی سرگرمیوں سے چوکنا رہا جائے، اور ہر حال میں ایشوز پر متوجہ رہیں، اسی کے پیش نظر ہم نے طے کیا ہے کہ آج سے ہم اپنے فیسبوک پیج پر، مین اسٹریم کے واقعی ایشوز، قابل توجہ خبریں، ہندوتوا وادیوں کی پول کھول، اور شعور و فکر کو اصل مسائل پر متوجہ رکھنے والی وہ چیزیں جنہیں دلال میڈیا چھپاتا ہے، ان کو اپنے فیسبوک پیج پر شئیر کیا کرینگے، اب یہ آپ حضرات کی ذمہ داری ہوگی، کہ، ایشوز تو ہم پیش کردینگے اب آپ کم از کم انہیں وائرل کریں، اسطرح کہ، بھاجپا کے جھوٹے غبارے کی ہوا نکل جائے ۔
پیج سے مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے منسلک ہوجائیں:
https://www.facebook.com/samiullahkhannn/
Comments
Post a Comment