لسطین خطرے میں ،عالم اسلامی کہاں ہے؟
#فلسطینفیخطر
وہ توحید جس نے پورے عرب میں انقلاب برپا کردیا تھا، ایک نہ رکنے والا طوفان مچایا تھا، آل سعود نے اس توحید کو بندوں کا غلام بنانے کے لیے وقف کردیا ہے، توحیدی مملکت اور حرمین کا استحصال کیا ہے، پوری مملکت کو عیش و عشرت میں ڈبو دیا ہے، اور غیرت و حمیت و حریت ختم کردی ہے انہوں نے یہ حریت اسی دن ختم کردی تھی جب ابن سعود کے اشارے پر انہوں نے اپنے ہی رشتے دار سعودی اخوانیوں کو چن چن کر قتل کیا تھا! اور آج اس کے گُرگے جذبۂ حریت و حمیت اسلامی سے لبریز اسلام پسندوں کو جزیرۃ العرب میں چن چن کر نشانہ بنا رہےہیں ۔
معتدل اسلام کے یہودی کارندے شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ چند ماہ سے جس سرعت کے ساتھ گریٹر اسرائیلی کے کاز پر کام کرنا شروع کیا ہے، وہ خطرناک گھنٹی ہے، ابھی دو روز قبل اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ: وہابیت کو سعودیہ نے امریکی اشاروں پر اختیار کیا تھا، اور آج یہ بیان بھی سننے کو مل رہا ہے کہ: " شہزادے فرماتےہیں: " اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے " ۔
کیا ان منافقین کی نشاندہی میں اب بھی کچھ باقی رہ گیا ہے؟
سعودی ولی عہد نے وہابیت کو امريکی پیداوار ڈکلیئر کردیا، سلف کے دعویدار چپ ہیں! کیا انہیں احساس نہیں کہ موجودہ سعودی قیادت کا مطمح نظر ہر حال میں گریٹر اسرائیل کا قیام ہے اور وہ اس کے لیے ہر ہر اسلام پسند جماعت کو ٹارگٹ کرینگے، چاہے وہ سلفی ہوں کہ سنی وہابی ہوں کہ دیوبندی، علماء سلف کی نیت قابل قدر ہیکہ و مملکت توحید کے لیے مضطرب رہتےہیں، لیکن ائے کاش وہ سمجھیں کہ، مملکت توحید کی خیر خواہی کا اولین تقاضا یہی ہیکہ مملکت توحید کو مشرکانہ رنگ میں رنگنے والے آل سعود سے مملکت کو پاک کرایا جائے،
اب یہ کہہ رہا ہے کہ " اسرائیل کو اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے "
یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے
اس کا صاف مطلب یہی ہیکہ: آل سعود نے فلسطین کی جو خفیہ سودے بازی کی تھی اب اس کا نفاذ قریب ہے ۔
یہ قضیہ پورے عالم اسلامی کا ہے، دنیا کے ایک ایک مسلمان کا ہے، سعودی ولیعہد کھلے عام ناجائز اسرائیل کو حق فراہم کررہاہے، اب بھی خموشی ایمانی موت کے حکم پر آخری کیل ٹھونک دے گی! اسے ہرگز سرسری نہیں لیا جاسکتا،
عیش و عشرت میں سرمست یہ سعودی شاہان اصل مجرم ہیں عالم عربی کی قتل گاہوں کے، کوئی ان کے استحصالی توحید کے چاہے جتنے گُن گالے ان کے جرائم کو مٹا نہیں سکتا! ان مجرموں کے کاسہ لیس مولوی جو ان کی تائید و تاویل کرتے پھرتے ہیں، قیامت کے دن ان کے ہاتھ بھی معصوم مسلمانوں کے خون سے رنگین نظر آئیں گے!
انکے گناہوں کی سزا انکو مل کر رہے گی اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے۔
لیکن،اب جبکہ سعودیہ نے براہ راست فلسطین پر نشانہ سادھ لیا ہے، خاموشی سے صاد کرنے والے بھی مؤاخذہء خداوندی سے بچ نہیں پائیں گے، یہ وقت ہے ایمانی برادری کے منظر کا، اخوت کی عالمگیر پکار کا، سعودیہ کے اس اسٹینڈ کو پوری دنیا کے مسلمانوں کی طرف سے مسترد کرنے کا، تاکہ خدمت حرمین کا غرہ اتر جائے، اور یہ واضح پیغام پہنچ جائے کہ وہ حرمین کے نام پر دنیا کے مسلمانوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے،لیکن کیا مسلمان اپنی اس ذمہ داری اور فرض منصبی کو ادا کرینگے؟
یاد رکھیں آج مسلمانوں کا قبلۂ اول، حرم ثالث یقینًا خطرے میں ہے، لیکن وہ کسی کا محتاج نہیں، جو بڑھ کر خود اٹھالے ہاتھ میں مینا اسی کا ہے وگرنہ اللّٰہ کو ہماری کوئی ضرورت نہیں ۔
سمیع اللّٰہ خان
جنرل سکریٹری: کاروانِ امن و انصاف
ksamikhann@gmail.com

Comments
Post a Comment