جانباز_مظلوم

*#جانباز_مظلوم*
تباہ حال ملک شام کے اِن نونہالوں اور نوخیز غنچوں کے جذبوں کو سلام،
عین اسوقت جبکہ ان پر سے قیامت ہوکر گزری ہے، مصائب و آلام کے کوہ محن ان پر توڑے گئے ہیں،
ایسے پر آشوب اور ناگفتہ بہ ماحول میں معصوم شہداء افغانستان کے حق میں سراپا احتجاج بنے ہوے ہیں،
وہیں دوسری طرف ہندوستانی مسلمان ہیں جن پر اداکاری کا ایسا بھوت مسلط ہے کہ سلمان بن سلیم کے غم میں بلاسبب گھلے جارہے ہیں!
*چہ بوالعجبی است*
شام کے بچوں نے معصوم شہداء قندوز کے لیے مظاہرہ کیا، ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے، جن پر افغانستان کے شہد نونہال حفاظ کو مخاطب کرتے ہوئے درج تھا:
*" رب کعبہ کی قسم تم کامیاب ہوگئے "*

اس طرح یہ مجبور و مظلوم شامی بچے بھی کامیاب ہوگئے،اب ہندوستان اور دیگر تمام آزاد ممالک کے مسلمانوں کو اپنی بےغیرتی کے ساتھ چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، جن کی زبانیں اس ظلم صریح پر گنگ ہے، ویسے سچ ہی ہے، مظلوم ہی دوسرے مظلوم کا درد محسوس کرسکتا ہے،اب بھی مجھے انتظار ہے کہ ہندوستان کے آزاد مسلمان کب کامیاب ہوتےہیں، کبھی وہ احساس اخوت سے بھی سرشار ہوتے ہیں؟ یا پھر یونہی بے حسی کی موت مرجائیں

Comments

Popular posts from this blog

الوداعی ترانہ

دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن